اے پی:رام نومی کی تقریب کے دوران مندر میں آگ لگ گئی

حیدرآباد ,مارچ ۔رام نومی کی تقریب کے دوران مندر میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری کے دوا گاوں میں پیش آیا جہاں رام نومی کی تقریب کے سبب عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔بتایاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مندر میں درشن کے لئے آئے افراد میں سنسنی پھیل گئی اور کئی افراد اپنی جان بچانے کے لئے دوڑ پڑے۔بعد ازاں اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں کسی کو بھی کوئی گزند نہ پہنچنے پر تمام نے راحت کی سانس لی۔

Related Articles