یونیسیف نے لیبیا کو خسرے کی 55ہزار خوراک فرہم کی

طرابلس،مئی۔اقوام متحدہ کے بچوں کا فنڈ(یونیسیف) نے کہا کہ لیبیاکے جنوبی علاقوں میں خسرے کے اضافہ ہوتے اثر کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے تقریبا 55ہزار خوراک فراہم کی ہیں۔یونیسیف نے اپنے فیس بک پوسٹ پر لکھا، ”لیبیاکی وزرات صحت اور لیبیا کے قومی امراض کنٹرول مرکز کے ساتھ شراکت داری میں، یونیسیف لیبیا نے جنوبی لیبیا میں خسرے کی روک تھام کے لئے خسرہ اور روبیلا(ایم آر) ٹیکے کی 55ہزار خوراکیں خریدی ہیں۔“پوسٹ میں اطلاع دی گئی کہ ایم آر ٹیکے کی خوراک گزشتہ ہفتہ لیبیا پہنچ گئی، جہاں قومی ٹیکہ کاری مہم کے لئے طبی سپلمنٹ محکمہ کو تقسیم کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹیکہ کاری مہم کے تحت خسرے کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نو مہینے سے چھ سال تک کے بچوں کو ویکسن دی جائے گی۔یونیسیف نے بیان میں کہا کہ وہ یہ یقین کرنے کے لئے پر عزم ہے کہ لیبیا میں ہر بچے کے پاس زندگی بچانے والے ٹیکوں کی پہنچ ہو۔ یونیسیف ملک بھر میں بچوں کے صحت اور تندرستی میں تبدیلی کے لئے کام جاری رکھے گا۔

Related Articles