جاپان کے اسکول میں گیس کی بو آنے کے بعد 50 سے زائد طلباء اسپتال میں داخل
اوساکا، مئی۔جاپان کے یاؤ میں کامی ایلیمنٹری اسکول میں گیس کی بو آنے کے بعد 50 سے زیادہ طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کیوڈو نیوز نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:00 بجے کے قریب اوساکا پریفیکچر کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں گیس کی بو کی اطلاع ملی۔ صبح 11 بجے تک بدبو بدستور موجود تھی اور گیس لیک ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔بدبو کا پتہ چلنے کے بعد بچوں کو اسکول کے صحن میں لے جایا گیا، جہاں کئی درجن افراد نے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی۔ کیوڈو نیوز نے بتایا کہ کم از کم 51 بچے ہسپتال میں داخل ہیں۔ تمام بچے ہوش میں تھے اور ان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکام کی جانب سے اس علاقے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جہاں سے بدبو آئی۔