تلنگانہ کے وزیراعلی نے فارم ہوز میں وزرا کا ہنگامی اجلاس طلب کیا
حیدرآباد19مارچ ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ہفتہ کی دوپہر اچانک ریاستی وزرا کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیاجس میں دستیاب وزرا نے شرکت کی۔یہ اجلاس وزیراعلی کے فارم ہوزواقع ایراولی میں منعقد ہوا۔اس اجلاس کے سلسلہ میں وزرا کو فون کرتے ہوئے اطلاع دی گئی جس کے بعد دستیاب وزرا فارم ہوز روانہ ہوگئے۔وزرا کے ساتھ ساتھ چیف سکریٹری سومیش کماربھی فارم ہوز روانہ ہوگئے۔وزرا ہریش راو، کے ایشور،پرشانت ریڈی،ٹی سرینواس یادو، گنگولا کملاکرنے اس اجلاس میں شرکت کی۔وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو آج صبح ہی حیدرآباد سے امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں اسی لئے وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔دوسری طرف ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی پڑوسی ریاست مہاراشٹرکے دورہ پر ہیں جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کھمم ضلع میں ہیں۔شہر میں دستیاب دیگر وزرا نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں انتظامی امور کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمتوں پر تقرری اور دیگر امور پر بھی بات چیت کا پتہ چلا ہے۔