راوت کی عدالتی حراست 19ستمبر تک توسیع

ممبئی، ستمبر۔ مہاراشٹر کے ممبئی میں منی لانڈرنگ ایکٹ(پی ایم ایل اے) معاملوں کی خصوصی عدالت نے گورے گا ؤں میں پاترا چال کے تعمیر نوسے جڑے منی لانڈرنگ ایکٹ کے معاملے میں مبینہ ملوث ہونے کے لیے شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت کی عدالتی حراست 19ستمبر تک بڑھ گئی۔انفورسمنٹ ڈائیرکٹریٹ (ای ڈی) نے مسٹر راوت کی جائیداد اور ان کے کاروباری ساتھیوں سے متعلق جائیداد کوقرق کرنے کے بعد ایک اگست کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کی چار۔ چار دنوں کی کے لیے دو بار حراست کے بعدایجنسی نے کہا تھا کہ انھیں اب حراست میں تفتیش کے لیے آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد راوت کو آٹھ اگست کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ کچھ دنوں کے بعد اس کی بیوی ورشا سے بھی اسی معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ای ڈی گزشتہ مہینے اس معاملے کے سلسلے میں ورشا راوت سے نو گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی اور ان کا بیان درج کیا۔ مسٹر سنجے راوت(60) شیو سینا کے صدر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے کے قریبی معاون ہیں۔

Related Articles