چین کو حساس دفاعی معلومات فراہم کرنے کا معاملہ: چینی خاتون ، نیپالی ساتھی ہندستانی صحافی گرفتار

نئی دہلی: ایک چینی خاتون اور اس کے نیپالی ساتھی کو آج ہفتے کے روز ایک فریلانس ہندوستانی صحافی کو دفاع سے متعلق حساس معلومات چینی انٹلیجنس کو دینے کے لئے رقم دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
صحافی راجیو شرما کو دفاع سے متعلق حساس دستاویزات رکھنے پر سرکاری راز ایکٹ (او ایس اے) کے تحت جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔
دہلی پولس نے آج بتایا کہ ‘ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے ایک فری لانس صحافی راجیو شرما کو چینی انٹلیجنس کو حساس معلومات فراہم کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ ایک چینی خاتون اور اس کے نیپالی ساتھی کو بھی فرضی کمپنیوں کے ذریعہ بھاری رقم کی ادائیگی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چینی انٹلیجنس نے خطیر رقم کے عوض صحافی کو حساس معلومات پہنچانے کا کام سونپا تھا
پولیس نے بڑی تعداد میں موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر غیر قانونی مواد بھی برآمد کیا ہے۔
شرما فی الحال پولیس کی تحویل میں ہے۔

 

Related Articles