دنیا میں پہلی بار ماں کے پیٹ میں بچے کے دماغ کی کامیاب سرجری
نیویارک،مئی۔دنیا میں پہلی مرتبہ امریکی ڈاکٹروں نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دماغ کا کامیاب آپریشن کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کے دماغ کے اندر خون کی شریانوں میں خرابی تھی جس کے لیے علاج کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بچی اپنی ماں کی کوکھ میں معمول کے مطابق بڑھ رہی تھی جبکہ 30ویں ہفتے میں معمول کے الٹرا ساؤنڈ پر ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے دماغ کے اندر خون کی نالیوں میں خرابی ہے۔رپورٹس کے مطابق 17 مارچ کو خاتون نے بچی کو آپریشن کے بعد 34 ویں ہفتے میں جنم دیا جس کا وزن 4 پونڈ اور 1 اونس تھا اور وہ بالکل صحتیاب ہے اور اس کا نام ڈینور کولمین رکھا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے یہ آپریشن مارچ میں کیا تھا جس کی تفصیلات اب شائع کی گئی ہیں۔