سونووال نے آسام میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی، جون۔ مرکزی وزیر سربانند سونووال نے جمعہ کو آسام میں سیلاب کی صورتحال پر وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔مسٹر سونووال نے ٹویٹ کیا، "آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما سے ٹیلیفون پر ریاست میں سیلاب کی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں بات کی۔”انہوں نے کہا کہ مسٹر سرما نے انہیں مسلسل ریاست کے متعلقہ محکموں کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسران کے ذریعہ چلائے جارہے بچاؤ کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے قدرتی آفات سے ہونے والے جان ومال، املاک اور نقصان کے بارے میں بھی بات کی۔ نوگاوں اورہوجائی سمیت ریاست کے کئی اضلاع بارش کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Related Articles