مہاراشٹر میں کورونا کے 489 نئے معاملے، ایک مریض کی موت

ممبئی، اپریل ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 489 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8165466 اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148514 ہو گئی ہے۔ اس وقت ریاست میں شرح اموات 1.81 فیصد ہے۔اتوار کو ریاست میں 1126 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8012873 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 98.13 فیصد ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 4079 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

Related Articles

Check Also

Close