اشونی ویشنو نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا
دوموہنی (مغربی بنگال)، جنور ی۔وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے جمعہ کی صبح مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں بیکانیر۔گوہاٹی ایکسپریس کے حادثہ کی جگہ کا معائنہ کیا اور حادثہ کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اعلی سطحی جانچ شروع کردی گئی ہے۔وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہاکہ انہوں نے ریلوے کے اعلی حکام کے ساتھ ٹریک سائٹ اور لوکوموٹیو کا معائنہ کیا ہے۔ فی الحال بادی لنظر جو معلومات سامنے آئی ہے اس سے یہی پتہ چلا ہے کہ لوکوموٹیو کے آلہ میں دقت آئی تھی۔بیکانیر۔ گوہاٹی ایکسپریس (15633اپ) کے 12ڈبے جمعرات کی سام پانچ بجے مغربی بنگال میں نیو دوموہنی اور نیو میناگوری اسٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اتر گئے تھے جس میں اب تک نو لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اس حادثہ میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 36ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں لالو کمار، چرنجیت برمن، شاہدہ خاتون، سبھاش رائے، سمن دیو، شانتا دیوی پنت اور تین دیگر شامل ہیں۔ تین مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ معلومات کے مطابق زخمیوں کاعلاج شمالی بنگال میڈیکل کالج، میناگوری دیہی اسپتال اور جلپائی گوڑی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں چل رہا ہے۔ریلوے نے حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ، سنگین طورپر زخمی افراد کے لئے ایک لاکھ روپے اور معمولی طورپر زخمی لوگوں کے لئے 25ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے اور یہ رقم دینے پر کام بھی شروع کیا جاچکا ہے۔ریلوے حکام ٹرینوں کی آمدورفت کو معمول پر لانے کیلے پٹریوں کی مرمت کا کام کروا رہے ہے اور راحت اور بچاو کا کام تقریباًمکمل ہوگیا ہے۔شمال مشرقی سرحدی ریلوے نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ٹرین کے 290مسافروں کو لیکر ایک خصوصی ٹرین آج صبح گوہاٹی آگئی ہے۔ حادثہ کے بعد کچھ گاڑیوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے ہیں ان میں 12346گوہاٹی۔ہوڑہ۔سرائے گھاٹ ایکسپریس، 12505کامکھیا۔ آنند وہار ایکسپریس، 12520کامکھیا۔ ایل ٹی ٹ ایکسپریس، 15622گوہاٹی۔باڑ میر ایکسپریس، 20502نئی دہلی۔اگرتلہ تیجس راجدھانی ایکسپریس، 13173سیال ید۔اگرتلہ۔کنچن جنگھا ایکسپریس، 15910لا گڑھ۔ ڈبرو گڑھ۔ اودھ آسام ایکسپریس، 12507تریویندرم۔سلچر ایکسپریس اور 22450نئی دہلی گواہاٹی ایکسپریس شامل ہیں۔