سابقہ حکومتوں نے کانپور کو نظر انداز کیا:یوگی

کانپور:مئی۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ ملک کا ٹیکسٹائل سنٹر اور ملک کے بڑے صنعتی شہر کے طور پر اپنا شناخت رکھنے والے کانپور کو سابقہ حکومتوں میں نظر انداز کیا گیا اور یہ بات کسی سے بھی محذوف نہیں ہے۔بلدیاتی انتخابات کے انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی امیدوار کی حمایت میں عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ گنگا ہماری شناخت اور ہماری عقیدہ ہے۔ سابقہ حکومت کی نظر اندازیوں کی وجہ سے سیسا مئو ڈرین کے ذریعہ اس میں 14کروڑ لیٹر سیویج گرایا جاتا تھا۔لیکن سال 2017 میں ڈبل انجن کی حکومت بننے کے بعد سیسا مئو ڈرین سے ایک بوند بھی گنگا میں نہیں گرتا ہے۔یوگی نے کہا کہ ایس پی میعاد کا رمیں غیر قانونی ہتھیار کانپور میں بنائے جاتے تھے لیکن آج یہاں پر ایک نیا ڈیفنس کاریڈور بن رہا ہے۔ آج کانپور ڈیفنس کاریڈور کے ذریعہ اپنی نئی شناخت حاصل کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شہر پہلے کرفیوکے لئے جانا جاتا تھا لیکن اب اس کا ائیر پورٹ تیار ہے۔اسی مہینے اس کا افتتاح ہوگا۔لکھنؤ۔کانپو رکے درمیان گرین فیلڈ ایکسپریس وے نیا شناخت قائم کررہا ہے۔یوگی نے کانپور کی عوام سے بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ایس پی کو اپنا ہدف تنقید بنایا اور دعوی کیا کہ جو لوگ پہلے شہر میں کرفیو اور فسادات کے ذمہ دار ہوتے تھے آج وہیں ایس پی کے امیدوار ہیں۔

Related Articles