کوڑے کے ساتھ بی جے پی کا بھی ہوگا صفایا:اکھلیش
کانپور دیہات:مئی۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ زمینی مسائل کے حل میں پوری طرح سے ناکام بی جے پی کا صفایا کرنے کے لئے عوام تیار ہے۔یادو نے رسول آباد قصبے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت زمینی مسائل کو پورا کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام نے بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھانے کا من بنالیا ہے۔ عوام کا آشیرواد سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہے۔عوامی سے خطاب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے وابستہ زمینی مسائل جیسے کوڑا۔بند پڑی نالیاں، پانی بھراؤ، سڑکوں پر جانور، مہنگی بجلی، ہاوس ٹیکس پر الیکشن ہونے جارہا ہے جبکہ بی جے پی ان مسائل پر بات کرنا پسند نہیں کررہی ہے۔ اس بار کوڑے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کا بھی صفایا ہوگا۔یادو نے کہا کہ’وزیر اعلی سے پوچھو کہ شہروں میں کوڑا ہے تو کہتے ہیں طمنچہ، ان سے پوچھو کہ نالی صاف نہیں ہے تو وہ کہتے ہیں طمنچہ، ان سے کہو کہ نوجوان بے روزگار ہے تو وہ کہتے ہیں طمنچہ،ان سے کوئی سوال پوچھو تو صرف طمنچہ بولیں گے۔وہ سماج وادی لوگوں کو مجرم بتاتے ہیں۔ اگر انہوں نے اپنے مقدمے واپس نہیں لئے ہوتے تو مقدموں کی بہت لمبی لسٹ تھی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف شہروں میں چوڑی۔ چوڑی سڑکیں بننا شروع ہوئی تھی۔ جتنا سماج وادی حکومت میں بنی اتنا ہی بن سکی آگے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایمبولنس جو چل رہی ہے وہی ایمبولنس ہے جو سماج وادیوں نے دی تھی۔ کوئی نئی ایمبولنس نہیں چلاپائے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ جوسہولیات کانپور دیہات کے لوگوں کو ملنی چاہئے وہ نہیں مل رہی ہیں۔ مہنگائی شباب پر ہے۔ کانکنی، بجلی، ڈیزل اور پٹرول مہنگا ہے۔ اس سے ہر شخص پریشان ہے۔ جس کی وجہ بی جے پی سے عوام پریشان ہیں۔ عوام سے جڑی بنیادی سہولیات کو لے کر بی جے پی حکومت کوئی بات نہیں کررہی ہے۔ بی جے پی کے لوگ افسران کے ساتھ مل کو لوٹ مچائے ہوئے ہیں۔ اس بار عوام نے بی جے پی کو ہرانے کا من بنا لیا ہے۔