ساہا نے بارڈولی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

اگرتلہ، جون۔ تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے پیر کو بارڈولی ٹاؤن سیٹ پر ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ تریپورہ میں چار سیٹوں پر ضمنی انتخابات 23 جون کو ہونے ہیں۔مسٹر ساہا نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، میں نے 8 بارڈولی ٹاؤن اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے طور پر ریٹرننگ آفیسر کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ووٹروں سے ان کا آشیرواد مانگا تاکہ وہ ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر سکیں۔ مسٹر ساہا نے حال ہی میں مسٹر بپلب کمار دیو کے استعفیٰ دینے کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ تریپورہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ، آسام حکومت کے کابینی وزیر اشوک سنگھل اور آسام کے وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر جینت مل بروہ کو تریپورہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی انچارج مقرر کیا ہے۔

Related Articles