بھوپیندر سنگھ نے یوگی کابینہ سے دیا استعفی
لکھنؤ:اگست۔ اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ریاستی اکائی کے صدر بنائے گئے بھوپیندر سنگھ چودھری نے منگل کو ریاستی حکومت کے وزارت کے عہدے سے استعفی دے دیا۔سنگھ نے منگل کو یہاں واقع ریاستی بی جے پی دفتر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ اور برجیش پاٹھک سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ریاستی صدر کا چارج سنبھالا تھا۔ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سنگھ نے یوگی کابینہ سے استعفی دے دیا۔سنگھ نے آج اس کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کر لکھا’ بی جے پی کے ریاستی صدر کی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے آج کابینہ سے استعفی دے دیا۔ اپنے پہلے اور دوسرے میعاد کار میں بالترتیب مملکتی وزیر(آزادانہ چارج) اور کابینی وزیر کے طور پر ریاستی عوام کی خدمت کے لئے موقع فراہم کرنے اور وقت وقت پر دئیے گئے ہدایات کے لئے وزیر اعلی اور ان کے مواقع پر موثر رہنمائی کے لئے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ۔ قابل ذکر ہے کہ سنگھ کو یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار میں محکمہ پنچایتی راج کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ریاست میں پارٹی کے ذمہ داری ملنے کے بعد انہوں نے وزارت کے عہدے سے استعفی دےدیا۔