کشی نگر: گنڈک ندی میں طغیانی،سینکڑوں ایکڑ زمین زیرآب
کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں گنڈک ندی کی کٹان سے کھڈا علاقے میں 400ایکڑ زرعی زمین زیر آب ہوگئی۔
آفیشیل ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ مہدیوا گاؤں کے نزدیک تک پہنچی گنڈک ندی تیزی سے کھیتوں کو کاٹ رہی ہے۔ اب تک تقریبا 400ایکڑ زرعی کی زمین کٹ کر ندی میں جاچکی۔آباد پر بڑھتے خطرے کو دیکھتےہوئے مقامی افراد میں خوف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چھتونی۔بگہاریل سڑک پر کے نزدیک مہدیوا گاؤں بسا ہے۔ بہار جو جوڑنے والی قومی شاہراہ کے بگل مین تقریبا چار ہزار کی آباد کا یہ گاؤں سیلاب متاثر ہے۔ گرام پردھان جتیندر سہانی بتاتے ہیں کہ سیلاب میں 10دنوں تک گاؤں ڈوبا تھا۔ لوگ سڑک پر پناہ گزیں تھے۔ پانی کم ہونے پر راحت ملی لیکن ندی نے کٹان شروع کردیا ہے۔ اب تک تقریبا 400ایکڑ زمین کٹ چکی ہے۔ اس میں لگی دھان، کیلا،گنا کی فصل ندی میں کٹ چکی ہے۔ اب گاؤں سے ندی کی دوی محض 50میٹر رہ گئی ہے۔
تحصیل دار کھڈا ڈاکٹر ایس کے رائے نے کٹان کے مقام پر پہنچ کر محکمہ سیلاب کے انجینئروں کے ساتھ بات چیت کی۔ تحصیل دار نے بتایا کہ کٹان کی جانکار سینئر افسروں کو دی گئی ہے۔اس ضمن میں محکمہ سیلاب کے ایگزیکٹیو انجینئر روی کمار نے بتایا کہ ندی کے کٹان سے گاؤں کو خطرہ ہے۔ یہاں ندی و گاؤں کے درمیان کوئی باندھ نہین ہے۔ اس کی رپورٹ اعلی افسران کو بھیج دی گئی ہے۔