دہلی۔اعظم گڑھ کے لئے درمیان ایک جوڑی یومیہ خصوصی ٹرین کی پیر سے شروعات

گورکھپور، ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لئے دہلی۔اعظم گڑھ کے درمیان ایک جوڑی ڈیلی اسپیشل ٹرین کی پیر 28 ستمبر سے اگلی ہدایت تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تمام کوچ ریزرو زمرہ کے ہوں گے۔
شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے اتوار کو یہا ں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی نمبر 02226دہلی۔ اعظم گڑھ یومیہ خصوصی ٹرین 28ستمبر سے دہلی سے 19:10بجے روانہ ہوکر غازی آباد، علی گڑھ، اٹاوہ، کانپور سنٹرل، اناو، لکھنو جنکشن، بارا بنکی، رودولی، فیض آباد، اجودھیا، اکبر پور، مالی پور، شاہ گنج، کھوراسن روڈ، اور سرائے میر سے ہوتے ہوئے دوسرے دن 09:30بجے اعظم گڑھ پہنچے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح یہ ٹرین 02225اعظم گڑھ۔دہلی یومیہ 29ستمبر کو 16:25 بجے اعظم گڑھ سے چل کر انہیں اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے دوسرے دن 07:10بجے دہلی پہنچے گی۔
اس ٹرین میں لگیج کے ساتھ جنریٹر کے دو، جنرل سکینڈ کلاس زمرے کے چار، سلیپر کلاس سات، تھرڈ اے سی کے چھ، سیکنڈ اے سی کے دو اور فرسٹ اے سی کے ایک ڈبے سمیت مجموعی طورپر 22کوچ لگائے جائیں گے۔

Related Articles