ضلع کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ
وارانسی میں کورونا کے 116نئے معاملے
وارانسی:اترپردیش کے ضلع وارانسی میں جمعرات کو 116افراد کے کورونا وائرس متاثر پائے جانے کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3659ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ آج بی ایچ یو سے موصول رپورٹ میں 116افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3659ہوگئی ہے۔ ان میں سے 1956متاثرین صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 1632متاثرافراد کو علاج کووڈ اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ جبکہ ابھی تک 72افراد کی موت ہوچکی ہے۔