ضمنی انتخابات کی بی جے کو نہیں کانگریس کو فکر ہونی چاہیے:نروتم

بھوپال، ستمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج مرکزی اپوزیشن کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخاب کی فکر بھارتیہ جنتاپارٹی کو نہیں کانگریس کوہونی چاہیے، کیونکہ اس کے لیڈر عوام کے درمیان نہیں، ٹویٹر پر سیاست کرتے ہیں۔یہاں میڈیا سے بات چیت میں مسٹر مشرا نے کہا کہ ریاست میں لوک سبھا کی ایک سیٹ اور اسمبلی کی تین سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے بی جے پی کی تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی تمام نشستیں جیتنے والی ہے۔ لہٰذا ضمنی انتخاب کی فکر کانگریس کرے، جس کے لیڈرعوام کے درمیان نہیں صرف ٹوئٹر کے ذریعے سیاست کرتے ہیں۔کنہیا کمار کے کانگریس میں شامل ہونے کے بارے میں، وزیر داخلہ نے کہا کہ کنہیا کمار کا کانگریس میں جانا ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی حمایت کرنے والی پارٹی اوراس کے لیڈر راہل گاندھی کا اصلی چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ پرایف آئی آر درج کرنے کے قومی چلڈرین کمیشن کے خط پر حکومت تحقیقات کرا رہی ہے اور اس کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔مسٹر سنگھ پر طنز کرتے ہوئے مسٹر مشرا نے کہا کہ اگر کانگریس کے چچاجان کو سرسوتی شیشو مندر کے اساتذہ سے اتنی پریشانی ہے تو مدرسے میں مدرس بن جائیں اوروہاں حب الوطنی کا سبق پڑھائیں۔

 

Related Articles