پرینکا کی میراتھن میٹنگوں سے یوپی کانگریس میں آئی حرکت
لکھنؤ:ستمبر, اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر لکھنؤ میں ڈیرہ جمائے کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی ا نچارج پرینکا گاندھی واڈرہ کی زون وار میٹنگ کا دور ہفتہ کو بھی جاری ہے۔لکھنؤ کے اپنے دو رے کے تیسرے دن محترمہ واڈرا آج صبح ہی پارٹی دفتر پہنچ گئی اور بچے ہوئے چار زون کے لیڈروں اور عہدیداروں سے تاثرات اور تیاریوں کا جائزہ لینے میں مشغول ہوگئیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جمعہ کی دیر رات تک چلی میٹنگ میں چار زون کے عہدیداروں سے تاثرات حاصل کیا تھا اور انہیں ضروری احکامات دئیے تھے۔ ان کے آج شام تک رائے بریلی زون جانے کے بھی امکانات ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ زون کے عہدیداروں سے محترمہ واڈرہ انتخابی حکمت عملی کے علاوہ تنظیم کے ڈھانچے اور پرچار کے بارے میں معلومات لے رہی ہیں۔ وہ رہ لیڈر اور ذمہ دار سے گاؤں گاؤں کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کی کوشش میں لگی ہیں۔ مغربی اترپردیش کے 96بلاک اور 874نیائے پنچایت کا جائزہ پورا ہوچکا ہے۔ اس دوران انہوں نے کسان تحریک اور اس سلسلے میں مقامی افراد کے رجحانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔پارٹی جنرل سکریٹری نے تنظیم کے کام کاج اور پارتی کے تئیں عوام کے اعتماد کی زمینی سچائی کے پارے میں جاننے کی کوشش کی۔ انہوں نے 20ستمبر سے شروع ہونے والی کانگریس پرتگیا یاترا ہم وعدہ نبھائیں گے کے کامیاب انعقاد کے لئے کارکنوں اور لیڈروں کو کمر کس کر اس میں مشغول ہوجانے کی اپیل کی۔ 12ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرنے والی اس یاترا کا اختتام لکھنؤ میں ہوگا۔ یاترا کو روٹ آنی والی میٹنگوں میں طے کیا جائےگا۔پارٹی کی پانچ اکتوبر کو ہونے والی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں اسمبلی انتخاب کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جاسکتی ہے۔