برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 60 افراد ہلاک

بیونس آئرس، فروری ۔ برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ اطلاع برازیلین میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔میڈیا نے جمعہ کو مرنے والوں کی تعداد 54 بتائی تھی۔ ساؤ سبسٹیاؤ کی میونسپلٹی نے 53 اموات ریکارڈ کیں۔برازیل کے جی 1 نیوز پورٹل نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ مرنے والوں کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سات دنوں سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد ماہرین شامل ہیں۔ساؤ پالو کے حکام کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے آخر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے علاقے میں 760 سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا، متاثرہ علاقوں سے 1730 کو نکال لیا گیا۔ساؤ پالو کے گورنر ٹارسیسیو گومز ڈی فریٹاس نے متعدد بلدیات میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو ساؤ پالو میں سیلاب پربرازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Articles