سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے ماں۔بیٹی کی موت

گورکھپور:04ستمبر،اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے بانس گاؤں علاقے میں سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے ماں۔بیٹی کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ الگ الگ مقامات پر دو دیگر افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ بانس گاؤں تھانہ علاقے کے پرسونا گاؤں میں جمعہ کی دیر شام کنچن(26)اپنی چھ ماہ کی بیٹی کو بیت الخلاء کی ٹنکی پر بٹھا کر بیت الخلاء صاف کررہی تھی کہ بچی اس کے ہاتھ سےپھسل کر ٹنکی کے نیچے بھرے سیلاب کے پانی میں ڈوب گئی۔کنچن شور مچائے بغیر بچی کی جان بچانے کے لئے پانی میں کود گئی۔ اس حادثے میں ماں بیٹی کی موت ہوگئی۔ضلع کے کھجنی تھانہ علاقے کے بھیٹی کھوریا گاؤں باشندہ ستیش پانڈے(50) کی آمی ندی میں نہانے کے دوران گہرے پانی میں پھسل جانے کی وجہ سے ڈوب کر موت ہوگئی وہیں سہجنوا علاقے کے ڈومریا بابو باندھ کے سسئی ریگولیٹر کے نزدیک پانی میں تیرتی ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Articles