پنجاب میں اکالی دل اور بی ایس پی مل کر لڑیں گے الیکشن:مایاوتی

لکھنؤ:دسمبر۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو پنجاب اسمبلی انتخابات میں اکال دل کے ساتھ اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہ دونوں پارٹیاں آئندہ انتخابات مل کر لڑیں گی۔مایاوتی نے منگل کو میڈیا نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں اکالی دل کے صدر سکھویر سنگھ بادل کی قیادت میں بی ایس پی انتخاب لڑے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ انتخابات کے بعد بی ایس پی ۔اکالی دل کے اتحاد کی مکمل اکثریت کی حکومت بنے گی۔ مایاوتی نے بی ایس پی کے فاونڈر کانشی رام اور اکالی دل کے فاونڈر پرکاش سنگھ بادل کےتعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد کو پرکاش سنگھ بادل کا پورا آشیرواد ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں اتحاد کو پرکاش سنگھ بادل کے لمبے سیاسی اور پارلیمانی زندگی کے تجربہ کا فائدہ ملے گا۔ مایاوتی نے کہا’1996 میں بھی بی ایس پی و اکالی دل اتحاد نے لوک سبھا انتخابات میں ساتھ لڑے تھے۔ اس میں پنجاب کی 13لوک سبھا سیٹوں میں سے 11 پر اتحاد کو جیت ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وہاں کانگریس پارٹی کا تقریبا صفایا ہوگیا تھا۔ اب اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی یہی تاریخ پھر سے دوہرائی جائے گی۔ مایاوتی نے ایک پارٹی کی شکل میں اکالی دل کے 100سال پورے ہونے پر اکالی دل کو مبارک باد پیش کیا۔

Related Articles