مودی حکومت روزگار کے لیے نقصان دہ : راہل


نئی دہلی ، 3 ستمبر . کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو جمعہ کے روز کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ روزگار پیدا کرنے کے لیے کوئی پہل نہیں ہو رہی ہے اور نوجوانوں کے مستقبل کے سلسلے میں اس حکومت کا کردار بہت مایوس کن ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ مودی حکومت روزگار کے لیے نقصان دہ ہے ۔ وہ کسی بھی قسم کے’مترہین‘ کاروبار یا روزگار کو فروغ یا سہارا نہیں دیتی ، بلکہ جن کے پاس نوکری ہے، اسے بھی چھیننے میں لگی ہے ۔ ہم وطنوں سے خود انحصاری کا ڈرامہ متوقع ہے۔ عوامی مفاد میں جاری‘‘ ۔ انہوں نے سی ایم آئی ای کی رپورٹ پر مبنی ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اس بار اگست میں 15 لاکھ افراد کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔

 

Related Articles