اپوزیشن کی زبان بند کرنے کے لئے لیڈران کو جھوٹے مقدمے پھنسایا جارہا ہے:اکھلیش
اعظم گڑھ:اگست۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو مرکز و اترپردیش کی حکومت کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی زبان کو بند کرنے کے لئے حکومت جھوٹے مقدمات میں انہیں پھنسارہی ہے۔اعظم گڑھ جیل میں قید ایم ایل اے رما کانت یادو سے ملنے پہنچے اکھلیش نے کہا کہ اترپردیش کے سبھی اپوزیشن جماعتوں میں سب سے زیادہ ایس پی کے لیڈروں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم گڑھ میں ایس پی ایم ایل اے رما کانت یادو کا معاملہ ہو چاہئے رام پور میں اعظم خان کا حکومت ان سب کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ حکومت کو بے روزگاری اور مہنگائی کی فکر نہیں ہے۔ حکومت 2024 کے چیلنجر کی بساط ابھی سے بچھانے میں مصروف عمل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شہ زور ایس پی ایم ایل اے رماکانت یادو نے ان دنوں زہریلی شراب معاملہ سمیت کئی معاملوں میں ملزم ہونے کی وجہ سے یہاں واقع جیل میں قید ہیں۔میڈیا نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایس پی سپریمو اکھلیش نے کہا کہ رما کانت یادو 20سال پرانے جس مقدمے کے ملزم ہین اس مقدمے میں انہیں ضمانت مل چکی ہے لیکن حکومت انہیں فرضی مقدمے میں ملزم بنا کر جیل میں رکھے ہوئے ہے۔ بی جے پی حکومت کی سازش مرکز سے لے کر ریاست تک چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی، ای ڈی اور پولیس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے بہار میں جے ڈی یو اور آر جے ڈی اتحاد کی حکومت کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ آنے والے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پورے ملک میں تبدیلی آئے گی اور بی جے پی کا برا حشر ہونے والا ہے۔ اتحاد کے سوال پر اکھلیش نے کہا کہ پرانے اتحاد کے ساتھیوں کے ساتھ ہی الیکشن لڑا جائے گا۔ایس پی سپریمو نے جیل کے اندر ایس پی کے قلعہ کی دیواروں میں آرہی دراڑوں پر تبادلہ خیال کیا۔