وزیر اعلیٰ نے مرزا پور ، بھدوہی ، شاملی ، بریلی ، امیٹھی اور سنت کبیر نگر کے 06ایل2 کووڈاسپتال معنون کئے
ریاست میں ایک کروڑ سے زیادہ کووڈ19 ٹیسٹ مکمل ہوئے: وزیر اعلیٰ
لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ورچوئل کے ذریعہ مرزا پور ، بھدوہی ، شاملی ، بریلی ، امیٹھی اور سنت کبیر نگر میں 06ایل2کووڈ اسپتال عوام کو معنون کئے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں ایک کروڑ سے زیادہ کووڈ 19 ٹیسٹ بھی مکمل ہوچکے ہیں جوایک ریکارڈ ہے۔ ہر ضلع میں ، ایل 01 اسپتالوں کی ایک سیریز ، ایل 2کووڈ اسپتالوں کے قیام اور اعلی طبی اداروں نیز میڈیکل کالجوں میں ایل 3 کووڈ اسپتالوں کی تعمیر کو تیز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کووڈ 19 کی مثبت شرح اور شرح اموات کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئی ہے نیز ریکوری کی شرح کو بہتر بنانے سے عام لوگوں میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سب ریاست میں ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اس ٹیم ورک کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم 06ایل2 کووڈ اسپتالوں کو ریاست کے عوام کی خدمت میں وقف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ریاست میں ایسے 36 اضلاع تھے جہاں کوئی وینٹی لیٹر یا ایچ ایف این سی کی سہولت موجود نہیں تھی۔ آج سبھی 75 اضلاع میں وینٹی لیٹر اور ایچ ایف این سی کی سہولت دستیاب ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے سامنے چیلنج تھا۔ ریاست کی 24 ملین آبادی کووڈ 19 انفکشن سے بچانے اور جانچ صلاحیت کو بڑھانے کی۔جس ریاست میں جانچ کی کوئی صلاحیت نہ رہی ہو اس میں یومیہ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کروانے کی صلاحیت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ریاستی حکومت کووڈ19 صحت انفراسٹرکچر پرپوری طرح سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے ورچوئل ذرائع سے مربوط اضلاع کے نمائندوں / عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انفکشن کو روکنا ہے اور بیدار رہ کراس کے چین کو توڑنا ہے تاکہ ہر شہری کو تحفظ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19 کے علاج کا بہترین طریقہ روک تھام ہے۔اس موقع پر وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ریاست میں عام آدمی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔یہ مشہور ہے کہ ضلع مرزا پور کا ٹراما سینٹرکو پوری طرح سے ایل 2 کووڈ اسپتال کے طور پرفروغ دیا گیا ہے۔ اس میں 50 بیڈ کی سہولیات ہیں ، جس میں 23 آئی سی یو بیڈ ، 18 وینٹی لیٹر ، 05 ایچ ایف این سی اور آکسیجن کی سہولیات شامل ہیں۔ضلع بھڈوہی اوریا ٹراما سینٹر کوپوری طرح سے کووڈ اسپتال کے طور پر فروغ دیا گیا ہے۔ اس میں 100 بیڈ دستیاب ہیں ، جس میں 15 آئی سی یو بیڈ ، 12 وینٹی لیٹر ، 03 ایچ ایف این سی دستیاب ہیں۔ضلع شاملی کے ضلع جوائنٹ اسپتال کووڈ اسپتال کے طور پرفروغ دیا گیا ہے۔ اس میں 100 بیڈ دستیاب ہیں ، جس میں 20 آئی سی یو بیڈ ، 14 وینٹی لیٹر اور 01 وائی پیپ شامل ہیں۔ضلع بریلی میں 300 بیڈ پر مشتمل کووڈ اسپتال کے طور پرفروغ دیا گیا ہے۔ ایل 2 کے لئے 136بیڈ دستیاب ہیں ، ان میں سے 19 آئی سی یو بیڈ ، 14 وینٹی لیٹر اور 05 ایچ ایف این سی دستیاب ہیں۔ امیٹھی میں ملک محمد جائسی جوائنٹ ضلع اسپتال کو ایل2 کووڈاسپتال کے طور پرفروغ دیا گیا ہے۔ ایل 2 کے لئے 102 بیڈ دستیاب ہیں ، جس میں 12 آئی سی یو بیڈ ، 10 وینٹی لیٹر اور 02 ایچ ایف این سی دستیاب ہیں۔ ضلع سنت کبیر نگر میںایچ سی ایچ ونگ کوایل2 کووڈاسپتال کے طور پرفروغ دیا گیا ہے۔ اس میں ایل2 کے لئے 50 بیڈ دستیاب ہیں ، جس میں 14 آئی سی یو بیڈ ، 11 وینٹی لیٹر اور 03 ایچ ایف این سی دستیاب ہیں۔اس موقع پر وزیر گنا ترقیات جناب سریش رانا ،وزیر مملکت برائے گنا ترقیات جناب سریش پاسی ، وزیر مملکت برائے توانائی جناب رام شنکر سنگھ پٹیل ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمارسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔