حج کے لئے ممبئی -حیدر آباد کی طرح خرچ قبول کیاجائے:جلیل
چھترپتی سنبھاجی نگر، مئی۔ مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر سے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے مراٹھواڑہ اور ودربھ خطہ کے عازمین حج کے اخراجات کو ممبئی-حیدرآباد کی طرح قبول کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔مسٹر جلیل نے پیر کو شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو لکھے خط میں کہا کہ عازمین حج کو چھترپتی سمبھاجی نگر سے جدہ تک براہ راست فلائٹ سروس کے لیے 88ہزار روپے مزید ادا کرنے ہوں گے۔ اس سے عام شہریوں میں بڑے پیمانے پر ناراضگی ہے اور حکومت کے خلاف بھرم کی صورت پیدا ہوگئی ہے۔انہوں نے اس پر کئی سوالات اٹھاتے ہوئے اقلیتوں کے مرکزی وزیر اور حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مسٹر سندھیا کو ایک خط لکھ کر ممبئی-حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ کی طرح چھترپتی سمبھاج نگر ایمبرکیشن پوائنٹ کی تخمینہ لاگت کو منظوری دینے کا مطالبہ کیا۔ عازمین حج کو جدہ کے لیے براہ راست پرواز کے لیے ممبئی اور حیدرآباد کے مقابلے میں چھترپتی سمبھاجی نگر کے لیے 88ہزار روپے اور ودربھ کے لیے 1 لاکھ روپے مزید ادا کرنے ہوں گے۔ اس لیے یہاں سے حج پر جانے والے عازمین حج کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے خط میں یہ بھی ذکر کیا کہ عقیدت مندوں کو کافی مالی اور ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔چھترپتی سمبھاجی نگر (چکل تھانہ) ہوائی اڈے سے ممبئی اور حیدرآباد کے لیے صرف 5000 سے 6000 روپے میں ہوائی سروس دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی اور حیدرآباد کے اضافی پوانقطوں سے جدہ کے لیے براہ راست پرواز کے لیے کل لاگت کا فرق 2000 سے 3000 روپے ہونے کی امید ہے۔ مراٹھواڑہ میں پہلا حج ہاؤس اس سال یہاں شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھترپتی سمبھاجی نگر ہوائی اڈے کو باضابطہ طور پر امیگریشن اور کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے 27 اپریل 2023 کو دہلی میں سول ایوی ایشن کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیا،تاکہ یہاں سے حج عمرہ کے لیے جدہ کے لئے مراٹھواڑہ، ودربھ اور شمالی مہاراشٹر کے عازمین حج کے لیے براہ راست فلائٹ سروس شروع کی جا سکے۔