اس بار دیپ اتسوشاندار اور تاریخی ہوگا، تیاریاں مکمل : برجیش پاٹھک

لکھنؤ، اکتوبر ۔ اتر پردیش کے شہر اجودھیا میں اتوار کو منعقد ہونے والے چھٹویں دیپ اتسو میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے پیش نظر اسے شاندار اور تاریخی بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے ہفتہ کو بتایا کہ دیوالی کے موقع پر منعقد ہونے والا اس سال دیپ اتسو شاندار اور تاریخی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود بھی موجود ہوں گے۔ پاٹھک نے کہا کہ دیپ اتسو کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں افسران کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو وزیر اعظم مودی دہلی سے لکھنؤ ہوائی اڈے آئیں گے۔ جہاں کچھ دیر قیام کے بعد وہ اجودھیا روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہےکہ دیوالی سے ایک دن قبل اجودھیا میں 16 لاکھ دیئے ایک ساتھ جلاکر منائے جانے والے دیپاتسو کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کل دیر رات وزیر اعلیٰ یوگی نے اعلیٰ حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

Related Articles