اسٹالن کی قیادت میں حکمراں ڈی ایم کے تیسرے سال میں داخل

چنئی، مئی۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن کی قیادت والی دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) حکومت اتوار کو تیسرے سال میں داخل ہو گئی۔یہ اس دن تھا جب7 مئی 2021 کو ڈی ایم کے 10 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ اقتدار میں آئی اور مسٹر اسٹالن پہلی بار وزیر اعلیٰ بنے۔اپنی حکومت کے تیسرے سال میں داخل ہونے کے موقع پر بات کرتے ہوئے مسٹر اسٹالن نے کہاکہ "ریاست کو موجودہ دراوڑ طرز حکمرانی کے تحت فائدہ ہوا ہے جس نے گزشتہ دو سالوں میں مختلف فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ خواتین کے لیے مفت بس سفر، اسکول کے لیے ناشتے کی اسکیم اور گھر کی خاتون سربراہ کو ماہانہ 1000 روپے اس سال ستمبر سے دیے جائیں گے۔ ڈی ایم کے حکومت کو تمام طبقوں سے سراہا گیا ہے۔ بچوں کی گھر گھر تعلیم کے لیے علم تھیڈی کالوی، نوجوانوں کی ہنر مندی کے لیے ‘نان مدھلواں یوجنا’، لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کے لیے ‘پدھومائی قلم یوجنا’ اور گھریلو صحت کی دیکھ بھال کے لیے ‘مکلائی تھیڈی مروتھوم’ شروع کی گئی ہے۔مسٹر اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے کی حکومت میں سب کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ان کی حکومت بری تنقید کو نظر انداز کرے گی، اچھی تنقید کو قبول کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ان تمام لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے پارٹی کو ووٹ دیا ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی جنہوں نے ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی امتیاز نہیں ہے۔

Related Articles