شیو پال نے ایس پی کے سابق ضلع صدر کی گھر واپسی کرائی
اٹاوہ، مئی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے تقریباً پانچ ماہ قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے سنیل یادو کی گھر واپسی کرا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ مسٹر یادو نے جمعہ کو پارٹی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سنیل یادو کو اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل کرایا۔ سنیل یادو کی گھر واپسی پر ان کے ساتھ ان کے سینکڑوں حامی بھی موجود تھے۔ سنیل یادو نے کہا کہ وہ ایک حقیقی سوشلسٹ ہیں اور اسی وجہ سے وہ بہت جلد اپنے گھر واپس آ گئے ہیں، کچھ مبینہ وجوہات کی بنا پر وہ چند ماہ قبل بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے لیکن اب انہیں بی جے پی میں ان کا دل نہیں لگ رہا ہے، اس لیے انہوں نے اپنی مرضی سے گھر واپسی کی ہے اور اپنے لیڈر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کو تیار ہیں ۔ اب وہ زندگی بھر اپنے لیڈر شیو پال سنگھ یادو اور سماج وادی پارٹی کے ساتھ رہیں گے، یہ ان کا پختہ عزم ہے۔ پرانے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ سنیل یادو ان کے پرانے محنتی ساتھیوں میں سے ایک ہیں جو پارٹی کے کام میں ہمیشہ سرگرم رہے اور تقریباً 30 سال تک ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اہوں نے پارٹی کے لئے جدوجہد کی۔ مین پوری لوک سبھا کے ضمنی انتخاب سے ناراض ہو کر ایس پی کے سابق ضلع صدر سنیل یادو اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ شیو پال یادو نے کہا کہ سنیل یادو بی جے پی میں گئے اور وہ بھی سمجھ گئے۔ اس کے بعد گھر واپس آگئے اور ہم کبھی بی جے پی کے بھی رابطے میں تھے۔ بی جے پی کے لیڈر بھی ہم سے ملنے آتے تھے، لیکن ہم بھی سمجھ چکے ہیں۔