سناتن دھرم کہتا ہے ڈرو مت : دگ وجے
بھوپال، ستمبرکانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج الزام لگایا کہ کچھ جماعتیں اور تنظیمیں ہندوؤں کو ڈرا دھمکا کر اپنے سیاسی مفادات کو پورا کرتی ہیں۔ہندوتو کو لاحق خطرے سے متعلق ایک خبر کے تناظر میں مسٹر سنگھ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جاگو ہندو ، جاگو۔ ہزاروں سال پرانے سناتن دھرم کو کبھی کوئی خطرہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہو سکتا ہے۔ بی جے پی سنگھ اور ان کی کئی تنظیمیں صرف ہندوؤں کو ڈرا دھمکا کر اپنے سیاسی مفادات کو پورا کرتی ہیں۔ ڈراتا وہی ہے جو خود ڈرتا ہے۔ ہمارا سناتن دھرم کہتا ہے ڈرو مت۔ ‘‘