کرناٹک میں جمعہ کو انتخابی مہم شرکت کریں گے مایاوتی
لکھنؤ:مئی۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی جمعہ کو کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگیں گی۔پارٹی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ مایاوتی کرناٹک راجدھانی بنگلورو پہچنے کے بعد کل ہی شام انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ یہ ریلی پیلیس گراونڈ احاطے میں منعقد کی جائے گی۔ ریلی اختتام کے بعد وہ پارٹی کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران انتخابی تیاری وغیرہ کے ضمن میں ان سے تبادلہ خیال بھی کریں گی۔قابل ذکر ہے کہ پنچاب کو چھوڑ کر ملک میں کہیں بھی کسی اپوزیشن پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کی پالیسی کے تحت بی ایس پی تنہا الیکشن لڑرہی ہے اور پارٹی نے زیادہ تر سیٹوں پر پارٹی کے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔