این ٹی پی سی جیسی اسکیمیں جوشی مٹھ میں آفات کے لیے ذمہ دار: اکھلیش یادو

نینی تال، جنوری۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ جوشی مٹھ میں آفات کے لئے نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) جیسی ترقیاتی اسکیمیں ذمہ دار ہیں۔مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ حکومت حفاظت کے معیارات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے جوشی مٹھ آفت زدگان کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ایس پی صدر اتراکھنڈ انچارج عبدالمتین صدیقی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ہلدوانی آئے تھے۔ اس دوران ہلدوانی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت نے کیدارناتھ جیسی قدرتی آفات سے بھی سبق نہیں لیا اور اب یہاں کی ترقیاتی اسکیمیں تباہی کا سبب بن رہی ہیں اور اور حکومت نے منافع کے لئے جوشی مٹھ جیسے شہر کو برباد کر دیا ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں صرف اترپردیش ہی مرکزی حکومت کو باہر کا راستہ دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی 2024 میں اتراکھنڈ کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔مرکزی حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Related Articles