کاشی چمک رہا ہے، ایودھیا چمک رہا ہے، اب نیمی شرن کی باری ہے: یوگی
سیتا پور، اپریل ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو سیتا پور ضلع کے ایک مذہبی مقام مصریکھ میں بلدیاتی انتخابات کے ایک جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشی، ایودھیا اور متھرا کی طرح نیمی شرن کا بھی کایا کلپ اور ڈولپمنٹ ہوگا۔ کاشی چمک چکا ہے، ایودھیا میں عظیم الشان شری رام مندر تعمیر ہو رہا ہے اور اب نیمی شرن کی باری ہے۔ یہاں بلدیاتی انتخابات کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیمی شرن کے ڈولپمنٹ کے بعد یہاں مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوگا جس سے ہر شعبے میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کو دیواسر سنگرام بتاتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ نیمی شرن کی مقدس سرزمین سے مہارشی ددھیچی نے ایک بار دیوی شکتیوں کی جیت کے لیے اپنی استھیاں وجر بنانے کے لئے دی تھیں۔ یہ وقت بھی اس بلدیاتی انتخابات میں بدروحوں کی شکل میں بدعوانوں ، شرپسندوں، مافیا وں اور مجرموں کو سبق سکھانے والا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ٹرپل انجن والی حکومت سے بنیادی سہولیات ہر گھر تک پہنچیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اس زیارت گاہ کے سامنے ماتھا ٹیکتا ہوں، جو بہت مقدس ہے اور ضرورتمندوں کو کامیابی عطا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دنیا کی تاریخ پر انگلیاں اٹھتی ہیں ، لیکن نیمی شرنی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ ہندوستانی باباؤں کے مکمل علم سے مالا مال یہ سرزمین ہمیشہ ہم سب کے لیے عقیدت کا مرکز رہی ہے۔ یہاں کی سر زمین پر آنا میرے جنم اور زندگی دونوں کے لئے خوش نصیبی کی بات ہے۔ مسٹر یوگی نے مزید کہا کہ مہارشی ددھیچی نے یہاں دیواسر سنگرام میں اپنی استھیاں عطیہ کیں جس نے دیوی شکتیوں کو فتح دلانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ یہ بلدیاتی انتخابات بھی دیواسر کی لڑائی سے کم نہیں ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت، ٹرپل انجن والی حکومت سے بنیادی سہولیات ہر گھر تک پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ اس طرح غریب عوام اور عام لوگ آسیب نما بدعنوان، بدمعاش، مافیا اور مجرمانہ رحجان کے لوگوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بغیر کسی تفریق کے حکومتی اسکیموں کا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے لیے ٹرپل انجن والی حکومت بہت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گزشتہ 9 برسوں میں ملک کی تصویر بدل گئی ہے۔ نو سال پہلے لوگ ہندوستان کو شک کی نظر سے دیکھتے تھے، مگر آج تبدیلی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ہندوستان کے لوگوں کو پوری دنیا میں عزت مل رہی ہے، جب بھی دنیا میں کہیں بھی کوئی بحران آتا ہے تو سب ہندوستان کی طرف دیکھتے ہیں۔ سوڈان بحران کے بعد ہندوستان نے وہاں پھنسے اپنے شہریوں کو بحفاظت واپس لایا، اتر پردیش کے سیکڑوں لوگوں کو بحفاظت واپس لایا گیا، جو کام آزادی کے بعد سے نہیں ہوا وہ گزشتہ 9 برسوں میں ہوا ہے۔ اپنی حکمرانی کی کامیابیوں کو گناتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ غریبوں کو مکان، بیت الخلا، آیوشمان یوجنا، مفت راشن کی سہولتیں، بغیر تفریق کے کورونا وائرس ویکسین کا فائدہ، ایک طرف غریبوں کی فلاحی اسکیمیں بلا تفریق پہنچ رہی ہیں۔ دوسری طرف شاہراہیں، ایکسپریس وے بن رہے ہیں، دوسری طرف ہوائی اڈے، آئی آئی ٹی، اور ایمس بن رہے ہیں اور کہیں گاؤں اور ثقافتی وراثت کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیمی شرنیا ہمارے ویدک علم کی وراثت ہے۔ سیتاپور ضلع میں 9 بلدیات ہیں، بلا تفریق جرائم اور بدعنوانی سے پاک نظام فراہم کرنے اور شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے بی جے پی کو ووٹ دیں۔ اس موقع پر لوک شکتی نرمان منتری جیتن پرساد، ممبر پارلیمنٹ اشوک راوت، علاقے کے ممبران اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے مجاز امیدوار اور دیگر کارکنان موجود تھے۔