بی جےپی ہندوستانی ثقافت کی نظریات والی پارٹی ہے:بھوپیندر چودھری
پریاگ راج:اپریل۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے آج پریاگ راج میں کہا کہ بی جے پی ہندوستانی ثقافت کے نظریات سے وابستہ پارٹی ہے۔یہاں بلدیاتی انتخابات کے سیاق میں کمشنری سطح کی میٹنگ بی جے پی دفتر سول لائن میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بی جے پی ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کا سابقہ ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے اور ہم نے اترپردیش اسمبلی الیکشن کے ضمنی انتخابات میں بھی اچھا نتیجہ حاصل کیا ہے اور ان انتخابات میں اترپردیش کی عوام نے ہمیں 50فیسڈی ووٹ دے کر اپنا آشیروار دیا ہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اترپردیش کی عوام کا اعتماد و آشیرواد بی جے پی کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہ اکہ بی جے پی ہندوستانی ثقافت کے نظریات سے وابستہ پارٹی ہے جس کے لئے بی جے پی کے کارکنان کام کرتے ہیں۔ کارکنان کے محنت کی وجہ ہی بی جے پی کا تنظیمی ڈھانچہ بوتھ سطح تک مضبوط ہوا ہے۔ اپنے مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی بنیاد پر اور مودی یوگی کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن میں بی جے پی بڑی جیت کے ساتھ تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔