جیہ پردہ نے روڈ شو کر کے بی جے پی امیدوار کے لئے مانگے ووٹ
رامپور:مئی۔رامپور سے دوبار کی ایم پی رہی بالی ووڈ اداکارہ جیا پردہ نے منگل کو یہاں روڈ شور کر کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے لئے ووٹ کی اپیل کی۔بلدیاتی انتخابات میں چیئرپرسن عہدے کی بی جے پی امیدوار مسرت مجیب کے لئے جیا پردہ نے روڈ شو کیا اور بی جےپی کے لئے ووٹ کی اپیل کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی امیدوار کی جیت سو فیصدی یقینی ہے۔ عوام میں تبدیلی کا چاہ ہے اور اس تبدیلی کی خوشی عوام میں صاف دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایس پی کی چیئرمین کو عوام آزما چکی ہیں۔ کئی بار موقع دیا لیکن انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔