گہلوت نے مہنگائی راحت کیمپ کا افتتاح کیا
جے پور،اپریل ۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کا عوام تک فائدہ پہنچانے اور راحت فراہم کرنے کے لئے ریاست میں منعقدہونے والے راحت کیمپ کاآج یہاں افتتاح کیا۔مسٹر گہلوت نے جے پور کی گرام پنجایت کے میئر سے مہنگائی راحت کیمپ کا افتتاح کیا۔یہ کیمپ آئندہ 30جون تک ریاست میں مہنگائی راحت کیمپ منعقد ہوں گے۔ اس دوان یہ کیمپ صبح 10بجے سے شام چھ بجے تک لگیں گے۔اس کیمپ میں 10عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ عوام کو ملے گا، جس سے بڑھتی مہنگائی سے راحت ملے گی ۔ ریاست کا کوئی بھی ضرورت مند شخص راحت کیمپ میں رجسٹریشن سے محروم نہ رہے ، اس کے لئے ہر دن 2700مہنگائی کیمپ لگائے جائیں گے۔ مہنگائی راحت کے ذریعے سے اہل مستفدین کو 10اسکیموں میں مفت رجسٹریشن کے بعد موقع پر ہی وزیر اعلی گارنٹی کارڈ فراہم کرائے جائیں گے۔ریاست میں 2000مستقل راحت مہنگائی کیمپ ضلع انتظامیہ کے ذریعے سرکاری دفتروں اور عوامی جگہوں پر لگائے جائیں گے۔ ہر گرام پنچاییت میں انتظامیہ گاو¿ں کے ساتھ مہم کے ساتھ اور ہر شہری وارڈ میں انتظامیہ شہہروں کے ساتھ مہم کے ساتھ دو روزہ مہنگائی کیمپ کا انعقاد ہوگا ۔ اس طرح کل 11283گرام پنچایت اور 7500وارڈوں میں کلینڈر کے مطابق دو روزہ کیمپوں کا نعقاد ہوگا ۔ ان کیمپوں میں رجسٹریشن اور وزیر اعلی گارنٹی تقسیم کرنے کے لئے کافی کاو¿نڈر لگائے جائیں گے۔جس دس اسکیموں کے لئے رجسٹریشن کیا جائے گا ان میں مکھیہ منتری گیس سلنڈر اسکیم کے تحت 500روپے میں سلنڈر ، مکھیہ منتری مفت بجلی یوجنا کے تحت گھریلو صارفین کے تحت 100یونٹ ہر ماہ مفت بجلی ، مکھیہ منتری مفت کرشی بجلی یوجنا صارفین کو 2000یونٹ فی ماہ مفت بجلی ،مکھیہ منتری مفت انناپورنا فوڈ پیکٹ یوجنا کے تحت قومی غذائی تحفظ کے دائرے میں آنے والے سبھی مستفدین کو ہر ماہ مفت انا پورنا فوڈ پیکٹ ، مکھیہ منری دیہی روزفار گارنٹی روزگار یوجنا کے تحت سال میں 125کام کے موقع ، سماجی تحفظ کے تحت اوسطا 1000روپے پنشن فی ماہانہ اور ہر سال 15فیصد کا ضافہ ، مکھیہ منتری جیرنجیوی سواستھ بیمہ یوجنا کی حد 10لاکھ سے اضافہ کرکے 25لاکھ روپے اور مکھیہ منتری چرنجیوی حادثہ بیمہ کی رقم اضافہ کرکے 10لاکھ روپے ۔