اسمبلی اسپیکر اور وزیر اعلیٰ نے جنمے جئے سنگھ  کواسمبلی ہاؤس میں پیش کیا خراج عقیدت

لکھنؤ:اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر  ہردے نارائن دکشت اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ودھان سبھا میں آنجہانی ممبر اسمبلی جناب جنمے جئے سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ ہم نے  جنمے جئے سنگھ کی موت سے ایک ممتاز سماجی کارکن کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم لوگوں نے اپنے کنبہ کے 04 اراکین کے لئے اظہار تعزیت کیا اور آج ہم 5 ویں رکن کے تئیں اظہار تعزیت کے لئے اس ایوان میں موجود ہیں۔ ایسے میں الفاظ کام نہیںآتے بیان صحیح سمت میں نہیں بڑھتے۔
وزیراعلیٰ نے آنجہانی ممبر اسمبلی  جنمے جئے سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ایوان کے سینئررکن تھے۔  جنمے جئے سنگھ اپنے حلقے کے ایک مقبول رہنما تھے۔ انہوں نے لوگوں کی خواہشوں کا احترام کرتے ہوئے اسے پورا کرنے کی کوشش کی۔ سنگھ کسیا امداد باہمی بینک ، دیوریا کے ڈائریکٹر اور گوری بازارکے ایک ترقی پسند کسان بھی تھے۔ وہ مختلف تعلیمی اداروں سے بھی وابستہ تھے۔ آنجہانی جنمے جئے سنگھ کے انتقال سے ریاست نے ایک عوام کو وقف اپنا نمائندہ کھو دیا ہے ۔
اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے  شیلندر یادو ‘للئی’ ، بہوجن سماج پارٹی کے جناب لال جی ورما ، کانگریس کی محترمہ آرادھنا مشرا ‘مونا’ ،سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے جناب اوم پرکاش راجبھر اور اپنا دل کے   نیل رتن سنگھ پٹیل’نیلو‘نے بھی آنجہانی ممبر اسمبلی   جنمے جئے سنگھ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles