کوہ پیما انوراگ نیپال کے علاقے میں ماؤنٹ ان پومرنا پر تین دن بعد ملے
اجمیر، اپریل۔راجستھان کے اجمیر ضلع کے کشن گڑھ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اور کرم ویر چکر سے نوازے گئے انوراگ مالو لاپتہ ہونے کے تین دن بعد آج صبح سویرے نیپال کے علاقے میں ماؤنٹ ان پورنا سے چھ ہزار میٹر نیچے پائے گئے ۔ ایم پی بھاگیرتھ چودھری کی انتھک کوششوں کے بعد حکومت ہند اور نیپال کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کی فوج کے آپریشن نے 34 سالہ انوراگ کو صبح اندھیرے میں ڈھونڈ نکالا۔ 72 گھنٹے سے زائد برف پوش پہاڑوں میں بغیر کھائے پیئے رہنے کے بعد ان کے زندہ پائے جانے نے اہل خانہ سمیت سب کو حیران کر دیا ہے اور اسے بھگوان کا کرشمہ کہا جا رہا ہے۔ انوراگ کے والد اوم پرکاش مالو اپنے بیٹے کی بحفاظت ملنے کو بھگوان کی مہربانی اور آشیرواد مان کو خوش ہیں۔ خاندان میں خوشیاں ہیں۔ فی الحال انوراگ کو پوکھرا کے اسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی طبی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ کوہ پیما انوراگ مالو اپنے مشن کے دوران 17 اپریل کی صبح کیمپ 3 سے لاپتہ ہونے کے بعد سب کے لیے پہیلی بن گئے تھے۔