ممبئی اعزازی تقریب ٹریجڈی:شندے نے امدادی رقم کا اعلان کیا

ممبئی،اپریل۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی اکناتھ شندے نے سماجی کارکن اور مذہبی رہنمااپاصاحب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں لو کی وجہ سے 11مداحوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو متوفی کے خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔مسٹر شندے نے کہا کہ اپاصاحب کے 11مداحوں کی علاج کے دوران موت ہوناانتہائی افسوس ناک اور بد قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہ ریاستی حکومت متوفیوں کے خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دے گی اور اسپتال میں زیر علاج لوگوں کا خرچ اٹھائے گی۔غور طلب ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزیر اعلی اسپتال پہنچے اور زیر علاج مریضوں سے بات کی۔وہاں انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی بات کی اور علاج کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ایم جی ایم اسپتال میں بھرتی مریضوں اور ان کے لواحقین کے درمیان تال میل قائم کرنے کے لئے پنویل میونسپل کارپوریشن نے ڈپٹی کمشنر سطح کا افسر مقرر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مسٹر شندے نے ہدایت دی کہ مریضوں اور لواحقین کو کسی طرح کی تکلیف نہ ہو،یہ یقینی بنایا جائے۔

Related Articles