یوگی نے امبیڈکر کو ان کی برسی پر یاد کیا

لکھنؤ:دسمبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ،نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ وبرجیش پاٹھک و دیگر وزراء نے منگل کوبھیم راؤ امبیڈکر کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔یوگی نے آج یہاں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 66ویں پرنروارن دیوس پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے آئین ساز، محرومین، استحصال زدہ لوگوں و خواتین کے بہبود کے لئے پوری زندگی جدوجہد کرنے والے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سچے معنوں میں بھارت رتن تھے۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کے دکھائے راستے پر آج بی جے پی حکومت کام کررہی ہے۔ یہ ملک بابا صاحب کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ پروگرام میں یوگی حکومت کے کئی وزیر اور نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ، نائب وزیر برجیش پاٹھک نے بابا صاحب پر گلپوشی کی۔یوگی نے بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مہا پرنوارن دیوس پر آج لکھنؤ میں ان کی مورتی پر گلپوشی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ قوم کی تعمیر میں بابا صآحب کے کردار سے موجودہ نسل کو جوڑنے کے لئے ہم کمر بستہ ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ پر لکھا ہندوستان کے آئین ساز،محروموں و پسماندہ طبقات و خواتین کے فلاح کے لئے پوری زندگی جدوجہد کرنے والے بابا صاحب بھیم راؤ امبیدکر صحیح معنوں میں بھارت رتن تھے۔انتودے کو وقت ان کی زندگی جمہوریت کا نصاب ہے۔آن ان کے مہاپرنوارن دیوس پر انہیں جذباتی خراج عقیدت۔

Related Articles