ووٹ کی خاطر کچھ لوگ مہاتما پھولے کی جینتی منانے کو بے تاب:مایاوتی

ل

کھنؤ:اپریل۔سماج وادی پارٹی(ایس پی)سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کا نام لئے بغیر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ سماجی مصلح مہاتما جیوت با پھولے کو نظر انداز اورتوہین کرنے والے ذات وادی عناصر ووٹ کے مفاد کی خاطر آج مہاتما پھولے کی جینتی دکھاوٹی طور پر منانے کو کافی بے تاب ہیں۔مہاتما جیوتی با پھولے کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مایاوتی نے منگل کو کہا کہ ملک میں سماجی انقلاب کے روح رواں و تعلیم نسواں و آزاد نسواں کی اپنے گھر سے ہی آغاز کر کے اس کے لئے تا عمر سخت جدوجہد کرنے والے مہاتما جیوتی با پھولے کو دکھاوٹی و خودغرضی کے طور پر یاد کرنے کے بجائے ان کے بتائے راستے پر ہی صحیح نیت وپالیسی کے ساتھ چل کر سماج و ملک کا حقیقی فلاح کرنا ہی سب کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ یوپی میں بی ایس پی حکومت کے میعاد کار میں مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی ان کے نام پر سال 1997 میں نئے ضلع، کالج، اور متعدد مقامات پر ان کی مورتی قائم کر کے ان کو ان کے حق کے مطابق عزت و وقار دینے کا کام یہاں پہلے بار کیا گیا۔ ورنہ اس سے پہلے ذات وادی عناصر کے ذریعہ ان کو نظر انداز اور توہین کرنے میں کوئی کور۔کسر کبھی نہیں چھوڑی گئی تھی لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ بی ایس پی کے بینر کے نیچے دلت و بہوجن سماج کے سیاسی طاقت کی شکل میں ابھرنے کی وجہ اب ان کے ووٹ کی خاطر وہی ذات وای عناصر مہاتما جیوتی با پھولے کی جینتی بنانے کو بے تاب نظر آرہے ہیں۔ایس پی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا’ کیا ایسی تنگ نظر و ذات وادی ذہنیت سے مخالف پارٹیاں سماج اور ملک کا کبھی بھلا کرپائیں گی۔ کبھی نہیں ا سلئے عوام کو ایسے بہروپیا افراد سے محتاط و ہوشیار رہنا بہت ضروری ہے۔

Related Articles