بی جےپی رکن اسمبلی جنمیجے سنگھ کا انتقال

دیوریا،لکھنؤ،اترپردیش میں دیوریا صدر سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی جنمیجے سنگھ کا لکھنؤ کے ایک اسپتال میں جمعرات کی دیر رات حرکت قلب رکنےسے انتقال ہوگیا۔وہ 75 برس کے تھے۔

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ مسٹر سنگھ کو جمعرات کی دیر رات سینے میں در کی شکایت پر سیول اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں حالت خراب ہونے پر انہیں لوہیا اسپتال ریفر کردیا گیا۔علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔آنجہانی ایم ایل اے کی کورونا جانچ نگیٹو آئی تھی۔وہ دیوریا ضلع ہیڈکوارٹر سے 18 کلومیٹر دور گوری بازار قصبے کے دیوگاؤں کے رہنے والے تھے۔ان کا جسد خاکی دیوریا لایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ان کے لواحقین میں ان کے بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

سات جولائی 1945 کو پیدا ہوئے مسٹر سنگھ نے پچھلے مہینے ہی اپنی 75 ویں سالگرہ منائی تھی۔ وہ اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں حصہ لینے لکھنؤ آئے تھے۔

مسٹر سنگھ بی جےپی کے ٹکٹ پر 2012 میں 16 ویں اور 2017 میں 17 ویں اسمبلی کے انتخابات جیتے تھے۔

 

Related Articles