بینک دھوکہ دہی کے معاملے میں چھ ملزموں کو تین سال کی سزا
چنئی،مارچ۔ مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی ایک عدالت نے 3.72کروڑ روپے کے بینک دھوکہ دہی معاملے میں چھ لوگوں کو ملزم قرار دیتے ہوئے تین سال کی سخت قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔اے سی سی ایم چنئی(تمل ناڈو) نے ٹی.کامر راجا،ٹی اشوکن، وی آنندن، آر رام چندرن،ٹی منی شنکرن اور ایس شری نواشن کو یہ سزا سنائی۔عدالت نے ملزموں پر 40-40ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا اور میسرس اے جی کے پیکرس کو جرمانے کے علاوہ تین کروڑ روپے آئی ڈی بی آئی بینک سٹی ایس ایم ای، چنئی کو معاوضے کے طور پر ادائیگی کرنے کی ہدایت دی۔سی بی آئی نے آئی ڈی بی آئی، سٹی ایم ایس ایم ای سینٹر کی شکایت پر 15جون،2012کو میسرس اے جی کےپیکرس اور اس کے مینیجنگ پارٹنر کمار راجا اور ان کے بھائی اشوکن کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ملزموں نے سال2009کے دوران جھوٹے اور جعلی دستاویز جمع کرکے بینک سے تین کروڑ روپے کے مختلف کریڈٹ سہولیات کا فائدہ اٹھایا اور قرضہ ادائیگی میں ناکام رہے۔جس سے آئی ڈی بی آئی بینک کو 3.7کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔سی بی آئی نے تفتیش کے بعد 5جون،2013کو ملزموں کے خلاف چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ، تریچی کے سامنے چارج شیٹ داخل کی۔