وستارا دو دسمبر سے نئی پروازشروع کرے گی
ترواننت پورم،نومبر۔ وستارا ایئر لائنس کی ترواننت پورم سے نئی دہلی کے لئے ایک نئی یومیہ خدمات دو دسمبر سے شروع ہوگی۔اےک ریلیز میں منگل کو یہ اطلاع دی۔اےک ریلیز کے مطابق ،فلائٹ نئی دہلی سے شام چھ بج کر دس منٹ پر اڑان بھرے گی اور رات نو بج کر 20منٹ پر ترواننت پورم پہنچ جائے گی۔ پرواز واپسی میں ترواننت پورم سے رات نو بج کر 55منٹ پر اڑان بھرے گا اور دہلی صبح 12بج کر 55منٹ پر پہنچ جائے گا۔ترواننت پورم سے دہلی علاقے میں وستارا کی یہ دوسری یومیہ خدمات ہے۔ نئی اڑان کے جڑنے سے اس علاقے میںیومیہ اڑانوں کی کل تعداد بڑھ کر چار ہو جائے گی۔ یومیہ خدمات کے ساتھ ایئے انڈیا اور انڈیگو دیگر اپرےٹر ہیں۔سیدھی پواز خدمات سے کےرالہ اور تمل ناڈو کے مسافروں کو مدد ملے گی ۔ نئی خدمات کے لئے بکنگ شروع ہو گئی ہے۔