قانون سازوں کو قانون سازی کے کاموں کو اولین ترجیح دینی چاہئے: پوار
ممبئی، مارچ۔مہاراشٹر میں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے جمعرات کو ممبران اسمبلی سے کہا کہ انہیں اسمبلی اجلاس کے دوران قانون سازی کے کاموں کو اولین ترجیح دینی چاہئے۔ مسٹر پوار اسمبلی میں اس وقت ناراض ہو گئے جب ایک ریاستی وزیر کی مصروفیت کی وجہ سے اسمبلی میں ایک سوال کو محفوظ رکھنا پڑا۔ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو وزراء کو مقننہ کے کاموں کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ’’آج اسمبلی میں حکومت کو سوال نمبر دو محفوظ رکھنے کی شرمندگی اٹھانی پڑی کیونکہ ریاستی وزراء میٹنگ میں مصروف تھے۔ ایوان میں اس طرح کی باتیں مسلسل ہو رہی ہیں۔ ایوان کے رسم و رواج کو کچلنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر کی غیر موجودگی کی وجہ سے سوال کو محفوظ رکھنے کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ قانون ساز اسمبلی کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا جب وقفہ سوالات کے دوران کوئی سوال اس لیے محفوظ رکھا گیا ہو کیونکہ متعلقہ وزیر میٹنگ میں مصروف ہے۔