چھتیس گڑھی ثقافت کے رنگوں سے رنگے بریف کیس سے نکلا اعتماد کا بجٹ

رائے پور، مارچ ۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرنے کے لیے جس بریف کیس کا استعمال کیا اس سے چھتیس گڑھ تہذیب اور ثقافت کے تئیں ریاستی حکومت کی ترجیح کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔بجٹ بریف کیس کا ڈیزائن دور افتادہ ونانچل خطے کے عالمی شہرت یافتہ گرافیٹی آرٹ نے تیار کیا ہے۔بجٹ بریف کیس کے اگلے حصے پر چھتیس گڑھ مہتاری کی تصویر بنائی گئی ہے جس سے وزیر اعلیٰ کے چھتیس گڑھ مہتاری کے تئیں آستھا اور محبت کا پتہ چلتا ہے۔ ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ بجٹ تمام لوگوں کے لیے چھتیس گڑھ مہتاری کے پیار کے برابر ہے۔ بریف کیس کے دوسری طرف ماں کامدھینو کی تصویر بنی ہوئی ہے جس میں گائے بچھڑے کو دودھ پلاتی ہے جو شہریوں کے تئیں حکومت کی محبت کو ظاہر کرتی ہے۔ بجٹ بریف کیس میں کندہ دیوار کو چھتیس گڑھ کے شہری گوٹھن میں گائے کے گوبر کے پینٹ سے بنایا گیا ہے۔ ریاست کے دو شہروں رائے پور اور امبیکاپور میں واقع شہری گوٹھن میں گائے کے گوبر کے پینٹ کی تجارتی پیداوار شروع کردی گئی ہے۔ گوبر کی پینٹنگ سے آرٹ ورک پر مشتمل میورل پینٹنگ والے بجٹ بریف کیس کو تیار کرنے میں 15 دن لگے ہیں اور آرٹسٹ نے 09 مختلف رنگوں کا استعمال کیا ہے۔

Related Articles