این آئی اے کے ان پٹ کی بنیاد پر اندور پولیس نے سرفراز کو پکڑا: وزیر داخلہ
بھوپال، فروری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ان پٹ کی بنیاد پر اندور پولیس نے سرفراز نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ اس سلسلے میں این آئی اے سے ان پٹ موصول ہوا ہے۔ جس کے بعد اندور پولیس نے سرفراز نامی ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔