امیت شاہ نے نتیش کو موقع پرست اور جے ڈی یو آر جے ڈی اتحاد کو ناپاک اتحاد قرار دیا

لوریہ (بہار)، فروری۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر امت شاہ نے آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں موقع پرست اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے اس اتحاد کو ایک ناپاک اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار کے لیے جنگل راج کے علمبردار مسٹر لالو پرساد یادو کی گود اور جس کانگریس کے خلاف وہ پوری زندگی لڑتے رہے اسی کے قدموں میں چلے گئے ہیں۔مسٹر شاہ نے مہارشی والمیکی اور موہن داس کرم چند گاندھی کو مہاتما بنانے والی چمپارن کی سرزمین سے 2024 کی لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے خطاب کی شروعات ہی جنگل راج کی بحث کے ساتھ کیا۔ انہوں نے لوگوں سے پوچھا، "وہ جنگل راج سے آزادی چاہتے ہیں یا نہیں، اگر وہ چاہتے ہیں، تو 2024 میں مسٹر نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کریں اور جنگل راج سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے 2024 میں بی جے پی کو جیتا کر اس کی شروعات کریں۔ بی جے پی کے سابق قومی صدر نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یہاں کے لوگوں نے سب سے زیادہ سیٹوں جیت دلاکر بی جے پی کو سب سے بڑی پارٹی بنایا تھا۔ اس بڑی جیت کے باوجود بی جے پی نے اپنے وعدے کے مطابق مسٹر نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنایا تاکہ بہار میں ڈبل انجن والی حکومت اچھی طرح چلے لیکن مسٹر کمار ایسے شخص ہیں جو ہر 3 سال بعد وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں اور اس کے لیے وہ بی جے پی سے الگ ہو جاتے ہیں۔

Related Articles