پراپرٹی ٹیکس مودی حکومت نے نہیں لگایا

انتظامیہ کو فیصلے سے قبل عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا : رویندر رینا

جموں، فروری۔ جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے واضح کیا کہ مودی حکومت نے پراپرٹی ٹیکس نہیں لگایا بلکہ جموں وکشمیر کی ایل جی سرکار نے اس طرح کا فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایل جی انتظامیہ کو پراپرٹی ٹیکس لگانے سے قبل اس کو پبلک ڈومین میں رکھنا چاہئے تھا تاکہ اس پر عوام اپنا فیصلہ سناتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں اور سری نگر میں سمارٹ سٹی کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔اُن کے مطابق مودی حکومت نے اُن علاقوں تک بجلی اور پانی کا بندوبست کیا جہاں پچھلے ستر سالوں سے لوگ پانی کی ایک ایک بوندھ کے لئے ترس رہے تھے۔پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مودی سرکار نے پراپرٹی ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ایل جی انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔اُن کے مطابق میرا ماننا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کے معاملے کو پبلک ڈومین میں لایاجانا چاہئے تھا تاکہ لوگ اس پر کھل کر اپنی رائے کا اظہارکرتے تب جا کر اس پر ایل جی سرکار کو فیصلہ لینا چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں چونکہ ایل جی منوج سنہا اس وقت جموں وکشمیر سے باہر ہے لہذا جوں ہی وہ یہاں وارد ہونگے تو بھاجپا کا اعلیٰ سطحی وفد ان سے ملاقی ہو کر اس مسئلے پر بات کرے گے۔

Related Articles