اڈیشہ کے وزیر صحت کو پولیس اہلکار نے گولی ماری
بھونیشور، جنوری ۔ اڈیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نبا کشور داس کو اتوار کو جھارسوگوڈا ضلع کے برج راج نگر میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی مار دی۔پولیس نے بتایا کہ وزیر کو فوری طور پر ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال جھارسوگوڈا لے جایا گیا۔ حالت بگڑنے پر انہیں بھونیشور لے جایا جا رہا ہے۔مسٹر داس کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔برج راج نگر کے ایس ڈی پی او جی بھوئی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی نے وزیر پر تقریباً چار سے پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ اس کے پیچھے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔